وزیراعظم شہبازشریف نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کے پختہ عزم کااظہار کیا ہے۔
ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میںایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز ملک کے تحفظ کے لئے دہشت گردوں
کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔
وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہداء کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔