Tuesday, 26 November 2024, 03:56:05 am
 
رواں سال حج اخراجات میں اضافہ نہیں کیا جائے گا،وزیر مذہبی امور
October 03, 2021

مذہبی اور اقلیتی امور کے وفاقی وزیر نورالحق قادری نے عازمین حج و عمر کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس سال حج اور عمرے کے اخراجات میں اضافہ نہیں کرے گی۔پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے حج و عمرہ کا مقدس فریضہ بھی متاثر ہوا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال لوگوں کو حج اور عمرہ کرنے کی اجازت مل جائے گی کیونکہ کورونا وائرس کی صورتحال اب قابو میں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر سعودی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔