آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خصوصی افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔دن کا مقصد معاشرے اور ترقی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔اس سال کا موضوع ہے ''پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں خصوصی افراد کی معاونت کیلئے سنجیدہ اقدام''اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں خصوصی افراد کی تعداد ایک ارب ہے جن کو معاشرے کے اہم شعبوں میں شمولیت کی راہ میں مختلف رکاوٹوں کا سامنا ہے۔