ڈونیڈن میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے آج صبح نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی خواتین نے 18.2 اوورز میں 132 رنز بنائے۔