Tuesday, 07 January 2025, 01:25:13 am
 
ایس سی او نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئی ٹی پارکس کا افتتاح کردیا
January 04, 2025

کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) نے مختلف آئی ٹی پارکس کے افتتاح کے ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل انقلاب کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

ان پارکوں کا مقصد دونوں خطوں کو ٹیکنالوجی سے منسلک مرکزوں میں تبدیل کرنا ہے۔

ایس سی او نے صرف سولہ مہینوں میں اکسٹھ آئی ٹی پارکس اور فری لانسنگ ہب قائم کرکے ایک قابل ذکر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ہر آئی ٹی پارک تیز رفتار انٹرنیٹ اور بلاتعطل بجلی کی سپلائی سے لیس ہے تاکہ ہموار کام کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان ٹیکنالوجی پارکوں کے پیچھے مقصد تکنیکی ترقی کے لیے ایک پائیدار اور جدید ماحول پیدا کرنا ہے۔

فری لانسنگ ہب خاص طور پر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور انہیں کامیابی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

ایس سی او گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایک سو آئی ٹی سیٹ اپ قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔