انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے جدت اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے اقدامات کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں انسٹاکیئر کے سی ای او بلال امجد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معیار زندگی میں بہتری کیلئے ٹیکنالوجی کو عوامی خدمات سے منسلک کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔
بلال امجد نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے انسٹاکیئر کے وژن کے بارے میں بتایا اور صحت کے شعبے میں رسائی اور کارکردگی میں بہتری کیلئے سرکاری اور نجی اشتراک عمل کی ضرورت پر زور دیا۔