Saturday, 21 December 2024, 09:24:12 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہواوئے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
December 13, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی ڈسٹرکٹ Longgang میں ہواوئے ٹیکنالوجیز کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ہواوئے کے تعاون سے لاہور کو پاکستان کے پہلے جدید ترین شہر میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مریم نواز شریف نے ہواوئے کو پاکستان خاص کر پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہواوئے نے صوبے میں مینوفیکچرنگ اورAssembly پلانٹ لگانے کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے ہواوئے کے حکومتی امور کے صدرMr Wang Chengdong کے ساتھ لاہور کو جدید ڈیجیٹل شہر بنانے کے لئے مختلف تجاویز اور سفارشات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں ای کامرس، ماحولیاتی نظام کی پیداوار اور صحت اور تعلیم کے شعبوں کی ڈیجیٹلائزیشن پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے ہواوئے کے صحت اور تعلیم کے شعبے کے منصوبوںمیں دلچسپی کا اظہار کیا اور پنجاب سیف سٹی منصوبے کے حوالے سے آگاہ کیا۔