Saturday, 27 July 2024, 07:59:56 am
عرب لیگ نے غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے خطرناک نتائج سے خبردار کردیا
March 04, 2024

عرب لیگ نے غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا ہے۔

عرب کے آبی دن کے موقع پر تنظیم کے ایک بیان میں فلسطینیوں کے لئے پانی کی فراہمی کی خاطر امدادی کارکنوں کو رسائی فراہم کرنے کے لئے اسرائیلی حملے فوری بند کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا گیا ۔جنگ زدہ علاقے میں صحت و صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی ہنگامی مداخلت پر زور دیا گیا تاکہ غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی عوام کو درپیش مصائب و مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل زیر زمین آبی وسائل پر غاصبانہ قبضے کے لئے طویل مدتی منصوبے پر کام کر رہا ہے جسے وہ فلسطینیوں کے استحصال کے ذرائع کے طور پر استعمال کررہا ہے۔