حالیہ برفباری اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی جانب سے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں امداد اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے اہلکاروں نے چین سے SOST DRY PORT کی جانب جانے والے ایک تجارتی قافلے کو کامیابی سے ریسکیو کیا ہے۔ قافلہ برفباری اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث گزشتہ شب سےKASAL کے علاقے کے قریب پھنسا ہوا تھا۔
اس کے علاوہ غیر ملکیوں کی مدد سمیت برف ہٹانے، طبی امداد اور تمام سیاحوں کو خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔
FWO نے قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو شاہراہ پر اڑتالیس مقامات سے مٹی کے تودے بھی ہٹائے ہیں۔
قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکر دو شاہراہ پر باقی ماندہ مٹی کے تودے ہٹانے کا کام جاری ہے۔