Saturday, 27 July 2024, 04:44:02 am
خیبر پختونخوا کے بارشوں اور برفباری سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی پیکج کا اعلان
March 04, 2024

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے میں بارشوں اور برفباری سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔پشاور میں ایک بیان میں انہوں نے امداد اور بحالی کی سرگرمیوں کے سیکرٹری کو متاثرہ اضلاع سے نقصانات کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کی تاکہ متاثرین کے لئے نقد امداد فراہم کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ بارش زدہ علاقوں میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو دس لاکھ روپے شدید زخمیوں کو تین لاکھ اور معمولی زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان حادثات میں مالی نقصانات کے ازالے کے لئے بھی معاوضے دئیے جائیں گے۔ادھر وزیراعلیٰ نے ڈویژنل کمشنرز کو متاثرہ ڈویژنوں میں برفباری اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے باعث بند رابطہ سڑکوں کی بحالی اور انہیں دوبارہ کھولنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔