وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جعفرایکسپریس کے کامیاب آپریشن پراظہار تشکر کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی بہادری پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں آپریشن کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔