بلوچ عوام نے جعفر ایکسپریس حملے کے کامیاب آپریشن پر پاک فوج کا شکریہ اداکرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جعفرایکسپریس پرحملے کے بعد بازیاب کرائے گئے افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کے انجن کے نیچے دہشتگردوں کی جانب سے دھماکہ کیا گیا۔
ٹرین ڈرائیورنے بتایا کہ ریل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی بوگیاں الگ ہو گئیں جس کے بعد بی ایل اے کے دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔
ٹرین ڈرائیورنے بتایا کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی کے بعد یہ آپریشن کامیاب ہوا،ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری جان بچائی۔
ٹرین کے سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد پوری ٹرین میں خوف و ہراس پھیل گیا،دہشتگردوں نے دھماکہ کرنے کے بعد ٹرین پر قبضہ کرتے ہوئے ہمیں یرغمال بنا لیا،ایف سی کی بروقت کارروائی سے قیمتی جانوں کا نقصان نہیں ہوا۔
بازیاب مسافروں نے بتایا کہ ایف سی اور کمانڈوز نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر ہمیں بچایا،پاک فوج کے حوصلے سے ہمیں بھی بہت حوصلہ ملا جس کے نتیجے میں آج ہم زندہ اور صحیح سلامت ہیں۔