نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے بہتر طبی تربیت اور قواعد و ضوابط کے ذریعے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ اسلام آباد میں طبی تعلیم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس میں نجی میڈیکل کالجوں میں ایکریڈیشن اور فیسوں کے قواعدوضوابط درست اور معقول بنانے کے امور پر غور کیا گیا۔