Saturday, 27 July 2024, 06:06:50 am
کل جماعتی حریت کانفرنس کی مودی کے مقبوضہ کشمیرکے دورے کیخلاف مکمل ہڑتال کی اپیل
March 04, 2024

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے خلاف جمعرات کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہڑتال کا مقصد بھارت کی ہندوتوا حکومت کے کشمیر دشمن ایجنڈے کو مسترد کرنا ہے اور خطے میں امن کو فروغ دینے کے لئے تنازعہ کشمیر کے حل پر زوردینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہڑتال کا مقصد بھارت کے غیر قانونی قبضے اورکشمیر میں ہندوتوا ایجنڈے کے نفاذ کے خلاف احتجاج کرنا اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کے مطالبے کو دہرانا ہے۔