Wednesday, 23 October 2024, 05:59:07 am
 

مزید خبریں

 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہے گا
June 04, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان کشمیر اسلام آباد خطہ پوٹھوہار بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شام اور رات کے وقت آندھی چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور ستائیسکراچی تیس پشاور چوبیسکوئٹہ سولہگلگت اورمری سترہاورمظفرآباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر LEH پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع ابرآلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے شام اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر پلوامہ اور شوپیاں میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ جموںستائیس LEH پانچ اننت ناگ تیرہ اور بارہ مولہ میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔