وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے معاشرے میں ہم آہنگی قومی اتحاد اور امن کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
وہ آج (جمعرات) لاہور میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔
وزیر اعلیٰ نے دنیا میں اسلام کامثبت تشخص پیش کرنے کی اجتماعی ذمہ داری پر روشنی ڈالی اور کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینا خصوصاً مذہبی معاملات میں ایسا کرنا سب کے لئے خطرناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرائم کا ارتکاب کرنے والے مجرم ہوتے ہیں اور ان کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔