مہاجر پرندوں کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا۔
یہ دن مہاجرپرندوں اور ان کے مساکن کی حفاظت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔
ادھر مہاجرپرندوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں جنگلات اور مہاجرپرندوں کے مسکن کی حفاظت کیلئے وائلڈلائف فورس کے قیام کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ماحول دوست اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
مریم نواز نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کریں اور جنگلی حیات اور مہاجرپرندوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔