Wednesday, 23 April 2025, 08:26:49 pm
 
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی
July 04, 2024

پنجاب کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے صوبہ کے زیادہ تر اضلاع میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں بارشیں اتوار تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا پنجاب کے دریائوں میں اس وقت پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، تاہم انہوں نے دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پردرمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ جاری کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیا ر رہنے کی ہدایت کی ہے۔