Saturday, 09 November 2024, 09:23:02 pm
 
لبنان میں اسرائیلی حملوں میں مزید37افراد شہید،151زخمی ہوگئے
October 04, 2024

لبنان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم سے کم سینتیس افراد شہید اور ایک سو اکاون زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں متعدد فضائی حملے کئے جبکہ ایک حملہ بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر کیا گیا۔