اسرائیل کی حکومت نے شام میں غیر قانونی زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں آباد کاروں کی تعداد میں اضافے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حکومت نے مقبوضہ علاقے میں آبادی کی ترقی کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے جس سے علاقے میں اسرائیل کی آبادی کو دوگنا کیا جائے گا۔