کامسٹیک اور یونیورسٹی آف لاہور نے بنگلہ دیش کے سکالروں اور طلباء کیلئے ایک فیلو شپ پروگرام شروع کیا ہے۔
کامسٹیک کے مطابق یہ پروگرام اس مشترکہ عزم کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان باصلاحیت افرادی قوت اور جدیدیت کو فروغ دینا اور علمی شعبے میں تبادلوں کی ترویج ہے۔
اس پروگرام کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کی لیبارٹریوں میں کام کرنیوالے تکنیکی عملے کو تربیت بھی دی جائے گی۔
یہ پروگرام دنیا کے کسی بھی ملک میں رہنے والے بنگلہ دیش کے بائیس سے پینتالیس سال کے ان باشندوں کیلئے ہے جنہوں نے شاندار علمی کامیابیاں حاصل کی ہوں اور اپنے
اہل وطن کی خدمت کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔