Tuesday, 07 January 2025, 12:51:56 pm
 
چوتھی بین الاقوامی ہائیڈرو پاور کانفرنس جمعرات کواسلا م آباد میں ہوگی
January 05, 2025

چوتھی بین الاقوامی ہائیڈرو پاور کانفرنس جمعرات کواسلا م آباد میں ہوگی۔

’’انرجی اپ ڈیٹ‘‘ پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ اور انٹرنیشنل ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

کانفرنس کے موقع پر انڈسٹری لیڈرز‘ پالیسی ساز اورعالمی ماہرین ایک جگہ جمع ہوںگے اور پاکستان کے لئے پائیدار توانائی کے مستقبل میں پن بجلی کے اہم کردار پرتبادلہ خیال کریں گے۔

کانفرنس پن بجلی کے اہم کردار‘ اس حوالے سے بروئے کار لائے جانے والے مواقع اور پاکستان کے توانائی کے محفوظ مستقبل کے لئے درکار اجتماعی کوششوں پر تبادلہ خیال کے لئے ایک متوازی پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گی۔