Thursday, 06 February 2025, 01:10:31 am
 
چین،روس ،برطانیہ سمیت عالمی طاقتوں کی مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت
February 05, 2025

عرب ممالک سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں نے غزہ کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے پر سخت ردعمل ظاہرکیا ہے ۔

مجوزہ منصوبے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو کہیں اورمنتقل کرکے غزہ کے علاقے پر قبضہ کرلیں گے۔

روس، چین، سپین، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور برطانیہ نے اپنے فوری ردعمل میں عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ مسئلے کے دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھیںگے۔

فرانس نے کہا ہے   مجوزہ منصوبے سے خطرہ ہے کہ مشرق وسطی عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔

ترکیہ نے منصوبے کو ناقابل قبول قراردیا ہے ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  پال اوبرائن  کاکہنا ہے کہ غزہ سے تمام فلسطینیوں کو نکالنا انھیں تباہ کرنے کے مترادف ہے ۔

ادھر  اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دورہ وائٹ ہائوس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔