Friday, 26 April 2024, 06:47:17 pm
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے کے مقابلے میں انتہائی کم
March 05, 2021

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہیں ۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سری لنکا، نیپال، بنگلہ دیش اوربھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمت صفر اعشاریہ سات صفر امریکی ڈالر جبکہ بھارت میں 1.26 ، چین میں 1.03 ، نیپال صفراعشاریہ نوپانچ، بنگلہ دیش 1.05 اور سری لنکا میں صفراعشاریہ آٹھ تین ڈالر ہے ۔حکومت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود پر توجہ مرکوز کررہی ہے ۔وزیراعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسلسل تین بار مسترد کرچکے ہیں۔