Tuesday, 07 May 2024, 02:37:07 am
املاک دانش کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے
April 26, 2024

املاک دانش کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے۔اس سال دن کا موضوع ہے ''املاک دانش اور خصوصی ترقیاتی اہداف' جدت پسندی اور تخلیق کاروں کے ساتھ مشترکہ مستقبل کی تعمیر''اسلام آباد میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے املاک دانش پاکستان کے چیئرمین فرخ عامل نے یہ دن منانے کی تفصیلات بتاتے ہوئے جدت اور تخلیق کے فروغ کے لئے حقوق املاک دانش کے کردار کو اجاگر کیا۔املاک دانش پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل شازیہ عدنان نے کہا کہ قومی ادارے نے املاک دانش اور پائیدار ترقی کے بارے میں مختلف ورکشاپس کے انعقادکے پروگرامز ترتیب دئیے ہیں۔