آج تخفیف اسلحہ اور ایٹمی عدم پھیلاؤ سے آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔دن منانے کا مقصد تخفیف اسلحہ کے معاملے پر لوگوں خصوصا نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنااور آگاہی کو فروغ دینا ہے۔عالمی دن کے حوالے سے تخفیف اسلحہ کی جاری کوششوں کے نتیجے میں امن و سلامتی کو فروغ ملتا ہے اور مسلح تنازعات کا خاتمہ ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی مصائب و مشکلات میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔