پاکستان نے سائبر سپیس کے حوالے سے مشکلات سے نمٹنے کے لیے عالمی قانونی فریم فرک کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقبل مندوب عثمان جدون نے نیویارک میں ہونے والے آریا-فارمولا اجلاس کے دوران جاری ایک بیان میں کیا۔
پاکستانی نمائندے نے کہا کہ سائبر سپیس کی عسکریت پسندی، سائبر کی جارحانہ صلاحیتوں،نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے بلاک روک ٹوک استعمال سے خدشات نے جنم لیا ہے۔
اُنہوں نے عالمی قانونی فریم ورک کی تشکیل اور موجودہ عالمی قوانین میں تفریق کو کم کرنے کیلئے بین الاقوامی قوانین کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔