توانائی کے شعبے کی ترقی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اولین ترجیح ہے۔
اس حوالے سے جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے غیر فعال پلانٹس کی فوری بحالی پر غور اس کا حصہ ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے دونوں کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس ماہ آمدنی کے اشتراک کا معاہدہ کریں۔ اس نے جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ پلانٹ سے گیس کی کی سپلائی کی
بحالی سے پہلے اپنے تمام واجبات ادا کر دے۔
پلانٹ کی بحالی سے نہ صرف توانائی کی پیداوار میں اضافہ بلکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گی۔ یہ ساڑھے سات لاکھ گھروں کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد دے گی۔