اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر Volker-Turk نے آگاہ کیا ہے کہ غزہ میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے نتائج تمام مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر کے خطے پر بھی پڑ سکتے ہیں۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7اکتوبر سے غزہ میں جاری لڑائی کے اثرات پڑوسی ملکوں تک پھیل چکے ہیں۔