محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔
تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میںمطلع جزوی طورپرابر آلودرہنے تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ملک کے میدانی علاقوں میں گردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد اور کوئٹہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور 25
کراچی 28
پشاور 20
گلگت 14
مری 11
اورمظفرآباد 14 ڈگری سینٹی گریڈ
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر ، انتت ناگ شوپیاں اور جموں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ جبکہ Leh بارہ مولہ اور پلوامہ میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود اورخشک رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سری نگر گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ جموں بائیس LEHپانچ اننت ناگ بارہ شوپیاں اور بارہ مولہ دس ڈگری سینٹی گریڈ