Thursday, 26 December 2024, 06:16:22 pm
 
نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے، انوار الحق
May 05, 2024

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا ذاتی کاروبار شروع کرسکیں۔

انہوں نے یہ بات آج مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رزاق خان کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی وسائل معاشرے کے معاشی لحاظ سے ایسے طبقوں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیے جائیں گے جنہیں کم مراعات حاصل ہیں۔

آزاد جموںو کشمیر کے وزیراعظم نے ایف سی کی تعیناتی کے حوالے سے واضح کیا کہ ایف سی کو آزاد کشمیر میں غیر ملکیوں کے تحفظ کے لئے بلایا گیا ہے۔