Wednesday, 23 October 2024, 05:59:07 am
 

مزید خبریں

 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہے گا
June 05, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان کشمیر اسلام آباد خطہ پوٹھوہار بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباداور پشاور پچیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور بتیسکراچی انتیس کوئٹہ اکیسگلگت انیسمری اٹھارہاورمظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر جموں LEH پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع ابرآلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر اور پلوامہ میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ جموں اکتیس LEH چھ اننت ناگ پندرہ شوپیاں چودہ اور بارہ مولہ میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔