پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا انتباہ جاری کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے پورے صوبے کے ڈپٹی کمشنروں او ر امدادی اداروں کوا نتہائی چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔
عرفان علی کاٹھیا نے زور دیا کہ ضلعی امدادی مراکز کے ساتھ ساتھ صوبائی کنٹرول روم کوا نتہائی چوکس رکھا جائے تاکہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔
انہوں نے شہریوں کو تاکید کی کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بجلی کے کھمبوں، لٹکتی تاروں اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔
ڈائریکٹر جنرل نے شہریوں کو بھی یاد دہانی کرائی کہ وہ کسی قسم کی ہنگامی صورتحا ل میں پی ڈی ایم اے کے مدد گار نمبر1129پر رابطہ کرسکتے ہیں۔