Friday, 13 September 2024, 07:54:18 am
 
پاکستان مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا:عطاء اللہ
August 05, 2024

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے قبضے کے خلاف غیر مسلح کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔وہ آج (پیر) اسلام آباد میں وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ معصوم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کی ہے اور وہ آئندہ بھی ان کی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کہ انہیں اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا پیدائشی حق نہیں مل جاتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب نے کشمیریوں کے حق کیلئے آواز بلند کی اور مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔وزیر نے کہا کہ بھارت اپنے پانچ اگست دو ہزار اُنیس کے اقدامات کو منسوخ کرے، کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر امیر مقام نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی جبر کے خلاف بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں لیکن وہ نئی دہلی کے تسلط کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔