Friday, 13 September 2024, 06:39:06 am
 
سینیٹ میں حماس کے معروف رہنما کی شہادت پرگہرے رنج و غم کا اظہار
August 05, 2024

سینیٹ نے متفقہ طورپر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں تہران میں اسرائیلی حملے میں حماس کے معروف رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیاگیا ہے۔

قرارداد پلوشہ محمد زئی خان نے پیش کی جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور لبنان پراسرائیل کی بلااشتعال بمباری اور حال ہی میں دو سو پچاس فلسطینیوں سمیت غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کے جاری قتل عام کی شدید مذمت کی گئی۔

قراردادمیں کہاگیا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی جرائم کا مرتکب اور ایک دہشت گرد ملک ہے جو مسلمان ملکوں پر حملے کررہا ہے ۔

سینٹ آف پاکستان نے تمام ممالک اسلامی تعاون تنظیم اور خصوصا امت مسلمہ کو اسرائیل کے دہشتگردی کے ایجنڈے کے خلاف متحد ہونے اور غزہ میں محصور زخمی شہریوں کو فوری مدد فراہم کرنے اور وہاں فوری جنگ بندی یقینی بنانے پر زور دیا۔