Sunday, 22 December 2024, 11:20:10 am
 
ایس سی او اجلاس سے قبل اسلام آباد میں پاک فوج تعینات
October 05, 2024

اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے سربراہان حکومت کے آئندہ اجلاس کی سیکورٹی یقینی بنانے کے پیش نظر پاک فوج کو وفاقی دارلحکومت میں تعینات کیا گیا ہے۔

یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت وزیرداخلہ محسن نقوی کے حکم پر عمل میں آئی ہے۔

اس فیصلے کا مقصد اس اہم اجلاس کے دوران شرپسندوں کی جانب سے شہریوں اور ان کی املاک کو کسی بھی نقصان سے بچانا ہے۔

وفاقی دارلحکومت کے اہم علاقوں میں پاک فوج کے دستے پہلے ہی گشت کررہے ہیں۔