Thursday, 02 January 2025, 09:58:59 pm
 
مرغی، دالوں، آلو، چاول، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی ہوئی
November 05, 2024

مرغی، دالوں، آلو، چاول، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

یہ بات آج(منگل کو) منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال کی صدارت میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی میں ادارۂ ِ شماریات کے سربراہ نعیم الظفر نے بتائی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی کم ہوئے ہیں۔

احسن اقبال نے اِس موقع پر کہا کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں۔