Saturday, 27 July 2024, 08:03:44 am
اسرائیل نے غزہ پر بمباری تیز کردی ، انسانی بحران مزید بگڑ گیا
December 05, 2023

اسرائیل نے غزہ پر بمباری تیز کردی ہے جس سے علاقے میں انسانی بحران مزید بگڑ رہاہے۔

ناروے کی پناہ گزین کونسل کے سربراہ Jan-Egeland نے کہاکہ جنوبی غزہ میں شہریوں پر اسرائیل کی اندھادھندبمباری انتہاکوپہنچ گئی ہے۔

فلسطینی تنظیم ریڈکریسنٹ نے کہاکہ محصور علاقے میں ذرائع مواصلات کے تعطل کی وجہ سے امدادی ٹیموں کے ساتھ اس کا رابطہ منقطع ہوگیاہے۔

ادھرعالمی ادارہ صحت نے غزہ کے ہسپتالوں اورشہریو ں کی حفاظت کے لئے ایک بارپھر اپیل کی ہے۔

سات اکتوبرکے بعد سے غزہ پراسرائیل کی بمباری اورحملوں کے نتیجے میں اب تک کم ازکم پندرہ ہزارآٹھ سوننانوے فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔