اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے غزہ میں تباہ کن اسرائیلی بمباری دوبارہ شروع ہونے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے جنگ زدہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی برقرار رکھنے اور یرغمالیوں کی فوری رہائی کیلئے اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔
انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ عالمی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔انہوں نے غزہ کیلئے بلارکاوٹ امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو انخلاء کا حکم دیا گیا ہے ان کے پاس کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں ہے۔