Thursday, 13 March 2025, 01:03:10 am
 
یوم یکجہتی کشمیر ، ایف سی بلوچستان نارتھ کے زیراہتمام ریلیاں ، تقریبات کا انعقاد
February 06, 2025

xیوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایف سی بلوچستان نارتھ کے زیراہتمام شمالی بلوچستان میں ریلیاں اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کے شرکا نے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

ایف سی پبلک سکولوں اور کالجوں میں بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

طلباء نے مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالنے کے لیے تقریریں کیں اور ٹیبلوز پیش کیے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی۔