وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے آج(جمعرات) اسلام آبادمیں سابق نگراں وزرائے خزانہ شاہد جاوید برکی اور شمشاد اختر نے الگ الگ ملاقات کی۔
ملاقاتوں کے دوران ملک کی معاشی پیشرفت اور میکرو اکنامک استحکام کی بحالی اور پائیدار اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھنے کے لیے حکومت کی تذویراتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سینیٹر محمد اورنگزیب نے مختلف حیثیت میں ادارہ جاتی تعمیر، اقتصادی پالیسی کی تشکیل اور اقتصادی انتظام میں دونوں آزمودہ کار ماہرین اقتصادیات کی خدمات کو سراہا۔