انسداد بدعنوانی عدالت کے جج سردار اقبال ڈوگر نے آج(جمعرات) لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کو مذکورہ ریفرنس سے بری کر دیا ہے۔
اس سے قبل عدالت نے رواں ماہ کی تین تاریخ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالتی کارروائی کے دوران شکایت کنندہ ذوالفقار علی نے اپنے بیان سے انحراف کیا۔
نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد رمضان شوگر ملز کے قریب نالے کی غیر قانونی تعمیر سے متعلق ریفرنس انسداد بدعنوانی کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان شوگر مل کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر اظہار تشکر کیا ہے۔
انہوں نے دونوں رہنمائوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور فیصلے کو راحت اور انصاف کا لمحہ قرار دیا۔