Saturday, 27 April 2024, 12:48:10 pm
خیبر پختونخواکی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
March 06, 2024

خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کے پندرہ وزراء نے آج گورنر ہائوس پشاورمیں حلف اٹھایا ۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ان سے حلف لیا ۔

کابینہ کے وزرا میں ارشد ایوب خان، شکیل احمد، فضل حکیم خان،محمد عدنان قادری، عاقب اللہ، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور، ندیر احمد عباسی، پختون یار، آفتاب عالم، خلیق الرحمن، قاسم علی شاہ، فیصل ترکئی اور محمد ظاہرشاہ شامل ہیں۔

وزیراعلی کے مشیروں میں بیرسٹر سیف، سید فخر جہاں، مزمل اسلم، مشال اعظم اور زاہد چن زیب شامل ہیں۔