آج (منگل) افغانستان میں ایک کار بم دھماکے میں بدخشاں صوبے کے نائب گورنر نثاراحمد احمدی جاں بحق ہوگئے۔
صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں نثار احمد احمدی کا ڈرائیور بھی جاں بحق جبکہ چھ شہری زخمی ہوگئے۔کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔