فائل فوٹو
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے ملک بھر میں وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت اعانتی گھی کی قیمتوں میں80 روپے کلو گرام کمی کی ہے۔
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق اعانتی گھی جو پہلے490 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا اب410 روپے فی کلو گرام کے حساب سے دستیاب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ کنندگان کو گھی300 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فراہم ہوگا۔