Wednesday, 23 October 2024, 05:59:23 am
 
یواین جنرل اسمبلی میں آج پاکستان سمیت پانچ نئے غیر مستقل ارکان کا انتخاب ہوگا
June 06, 2024

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان سمیت سلامتی کونسل کے پانچ نئے غیر مستقل ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔

نئے منتخب ہونے والے غیر مستقل ارکان یکم جنوری دو ہزار پچیس سے اکتیس دسمبر دو ہزار چھبیس تک دو سال کیلئے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

نئے غیر مستقل ارکان جاپان ایکواڈور مالٹا موزمبیق اور سوئٹزرلینڈ کی جگہ لیں گے چین کی مدت رواں سال اکتیس دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

پاکستان کو تریپن رکنی ایشیائی گروپ کی حمایت حاصل ہے۔

پاکستان آٹھویں مرتبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بنے گا۔

سلامتی کونسل پندرہ ارکان پر مشتمل ہے جس میں پانچ مستقل اور دس غیر مستقل ارکان شامل ہیں۔