Tuesday, 29 April 2025, 04:59:04 pm
 
گورنر پنجاب کا آپریشن عزم استحکام پر سیاسی اتحاد پر زور
July 06, 2024

قائم مقام گورنر اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے آپریشن عزم استحکام کو قومی معاملہ قرار دیتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں پرزور دیا ہے کہ وہ اس پر متحد ہوجائیں۔

ہفتہ کے روز لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ آپریشن عزم استحکام ملک کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری ہر قیمت پر یقینی بنائی جائیگی اور آئین کو اس کی اصل شکل اور حالت میں بحال کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے گئے ہیں۔