Wednesday, 15 January 2025, 03:56:17 pm
 
وزیر منصوبہ بندی نے پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لئے ہواوے کے تعاون کو سراہا
August 06, 2024

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لئے ہواوے کے تعاون کو سراہا ہے۔

آج (منگل ) کو اسلام آباد میں ہواوے پاکستان کے سی ای او ETHAN SUNONHIM کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملک کو جدید دور کی ڈیجیٹل ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنانے کے لئے جدید علوم سیکھنے کی غرض سے ایک تیز تر ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وفود نے وفاقی وزیر کو اسلام آباد کو ایک ماڈل سمارٹ سٹی بنانے سے متعلق منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے باے میں آگاہ کیا۔

اجلاس میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو ڈیجیٹائز کرنے اور ملک کے غیر مراعات یافتہ علاقوں میں طلباء کو سمارٹ ڈیواسز تک رسائی فراہم کرنے کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔ہواوے حکام نے احسن اقبال کو بتایا کہ کمپنی کے پاس سمارٹ کلاس روم اقدام کے تحت ایک آن لائن لرننگ مینجمنٹ سسٹم موجود ہے جو طلباء کو ملک بھر میں نئے آئی سی ٹی کورسز کی تربیت میں مدددے گا۔