فائل فوٹو
وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے موثر منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے آج (منگل )اسلام آباد میں ACUMEN پاکستان کے زیراہتمام پاکستان کے لئے موسمیاتی لائحہ عمل کے عنوان سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے کئی خطے متاثر ہو رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مالی معاونت کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اس شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرے۔
محمد اورنگزیب نے یقین دلایا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور جاری اصلاحات کا مقصد پائیدار اقتصادی ترقی حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے ٹیکس کے نظام کا دائرئہ کار بڑھانے، شفافیت، یقینی بنانے اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ان شعبوں میں ضروری اقدامات کر رہی ہے۔