Wednesday, 15 January 2025, 07:44:40 pm
 
تمام پاکستانی لبنان کے سفر سے گریز کریں، دفتر خارجہ
August 06, 2024

تمام پاکستانیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ حالیہ پیش رفت اور خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اگلے نوٹس تک لبنان کے سفر سے گریز کریں۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ جو پاکستانی اس وقت لبنان میں مقیم ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ لبنان چھوڑ دیں جب تک کمرشل پروازیں موجود رہیں۔

لبنان میں رہنے والوں کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ خاص طور پر احساس علاقوں کے حوالے سے انتہائی احتیاط برتیں۔

ان سے بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے بھی رابطے میں رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔

معلومات یا مدد کے لیے، وہ درج ذیل سیل یا واٹس ایپ نمبرز96181669488+، 96181815104+ یا parepbeirut@mofa.gov.pk پر ای میل کر سکتے ہیں۔